انٹرویو مصنفہ و مدیرہ شہزادی ہدی انجم میزبان: سارہ عمر ہمارے اردگرد ایسے گم نام ہیرے موجود ہیں جنہیں تلاشنے کی ضرورت ہے۔ان کی چمک دمک صرف مخصوص حلقے تک ہی محدود ہے۔تبھی آج ہم آپ کو ایک ایسے ہیرے سے ملوانے جا رہے ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنا نام منوایا۔یہ نا صرف ادب اطفال کے حوالے سے کافی مشہور و معروف لکھاری ہیں بلکہ ادب عالیہ میں بھی اپنا نام بنا چکی ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نئے قارئین کے لیے یہ نام اتنا جانا پہچانا نہ ہو مگر حال ہی میں جگنو کی نائب مدیرہ کا عہدہ سنبھالے والی شہزادی ہدی انجم گزشتہ چار پانچ سالوں سے افسانے اور بچوں کی کہانیاں وغیرہ لکھ رہی ہیں۔یہ تین کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ حال ہی میں میری شہزادی سے باضابطہ ملاقات ہوئی سو سوچا قارئین کو بھی اس ملاقات میں شریک کیا جائے اور ان کی شخصیت کے ان پہلوؤں سے روشناس ہوا جائے جن سے ابھی پردہ اٹھنا باقی ہے۔ السلام علیکم شہزادی !کیسی ہیں آپ؟ ج: الحمدللہ! میں بالکل خیریت سے ہوں۔اللہ پاک کا بہت احسان ہے۔ اپنا مختصر سا تعارف کروائیے تاکہ ہمارے قارئین آپ کو جان سکیں۔ ج:میرا مکمل نام تو اوپر لکھا جا چکا ہ...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings