انڈین کلچر ویک
الریاض
رپورٹ سارہ عمر
گزشتہ کئی سالوں سے سعودی حکومت کی جانب سے موسم الریاض کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے ذریعے نہ صرف مختلف ممالک کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے بلکہ دنیا بھر سے فنون لطیفہ سے وابستہ اداکار و فنکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔سال 2024 میں موسم الریاض کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی الریاض سیزن کے تعاون سے حدیقة السعودی میں کلچرل ویک کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں پاکستان ، بھارت، مصر،یمن،انڈونیشیا،بنگلہ دیش، سوڈان،فلپین کے ممالک شامل ہیں۔
اس سال کلچرل ویک میں ان ممالک کی تہذیب و ثقافت کو 49 دن تک فروغ دیا جائے گا۔اس سلسلے میں کلچرل پریڈ، میوزیکل کانسرٹ ،بچوں کے لیے خصوصی پلے ایریا، برڈ ایریا، ثقافتی رقص، کھانوں اور روایتی ملبوسات کے اسٹالز کا اہتمام کیا گیا۔
یہ ایونٹ الریاض سیزن،وزارة الاعلام( منسٹری آف میڈیا) اور امانة منطقة الرياض( الریاض ریجن منسپلٹی) کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔اس سلسلے کی پہلی کڑی انڈین کلچرل ویک تھا جس میں بڑی تعداد میں انڈین فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔انڈیا سے آئے فنکاروں میں ہمیش ریشمیا،سائرہ خان، شیوام سنگھ،پونیا پرادیپ،نصار ویاناد،جیسلین میتھارو،سائلی کمبلے،ورشا پرشاد، شیا مجید،اکبر خان،سیما شرما، لکشمی جیان، ایماوی بنتائی، شییوام شرما، مکیش راجپوت،سری لکشمی اور کرکٹر عمران ملک شامل ہیں۔
18 اکتوبر کو انڈین ویک میں مشہور و معروف گلوکار ہمیش ریشمیا نے شرکت کر کے اپنے سروں کا جادو جگایا۔ہمیش ریشمیا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے الریاض سے ہر ملک و مذہب کے لوگوں نے شرکت کی۔سعودی پارک میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے یہ بات ثابت کر دی کی فن کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ہمیش ریشمیا کے میوزیکل کانسرٹ میں بڑی تعداد میں انڈین،پاکستانی اور بنگالی شامل تھے۔ہمیش ریشمیا نے اپنے مشہور گانے جھلک دکھلا جا، تیرا سرور، عاشق بنایا، نام تیرا، ذرا جھوم جھوم گا کر شائقین محفل سے خوب داد سمیٹی۔
اس رنگا رنگ ایونٹ میں ناصرف دیسی کھانوں کی انواع و اقسام کی ورائٹی موجود تھی بلکہ اس میں بچوں کے لیے خصوصی طور پر کھٹ پتلی تماشے کا اہتمام کیا گیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔راجھستان سے چوڑیاں بنانے والے کاریگر بھی اس ایونٹ پہ موجود تھے جنہوں نے راجھستان کی منفرد چوڑیاں سب کے سامنے تیار کیں۔خواتین کے لیے مہندی،چوڑیوں،کھسوں اور روایتی ملبوسات کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔
اس ایوانٹ میں کا سلسلہ نومبر تک جاری رہے گا۔
اس ایونٹ کی تشہیر و اشاعت کے لیے الریاض ،جدہ اور دمام کے مقامی بالگرز،انفلوسرز اور صحافیوں نے حصہ لیا جن میں طلحہ غفور، سحر طلحہ، رضا محمد الفردان، سری شعبان، عبید زیدی،وانیہ زیدی،فرح ناز، سندس عارف، اسامہ ضیا، میمونہ ضیا، زینب، انعم ملک، یاسر ملک اور دیگر شامل ہیں۔اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنا حصہ ڈالا۔
سعودی حکومت کی جانب سے موسم الریاض کا انعقاد ایک احسن قدم ہے کہ ملک سے باہر رہنے والی مختلف کمیونیٹیز کو ایک دوسرے کی روایات ،تہذیب،تمدن و ثقافت، روایتی کھانوں اور لوک رقص سے روشناس کروایا جائے۔اس طرح ان مختلف ممالک کے افراد کی آپس میں باہمی ہم آہنگی میں اضافہ ہو گا اور ہر علاقے کی ثقافت کے متعلق جاننے کا موقع ملے گا۔
امید ہے کہ آئیندہ بھی اس قسم کی تقریبات اور ایوٹس کا اہتمام جاری رہے گا





Comments
Post a Comment