Skip to main content

Posts

Meray dard ki tujy kiya khabar epi 3

Dont copy without my permission میرے درد کی تجھے کیا خبر از سارہ عمر قسط 3 دو ماہ بعد ہی کومل نے خوشخبری سنائی تھی- وہ امید سے تھی- نئی نئی شادی تھی سب کو ہی اس خبر کا انتظار تھا- رمشا کو بھی دل سے خوشی ہوئی- اسے پتہ تھا اس کا تو خیال نہیں رکھا گیا لیکن اب اس کی دیورانی بھی اس کی دوست اور بہنوں کی طرح ہے- جتنا ہو سکا اس کا خیال رکھوں -وہ کوشش کرتی کہ کومل زیادہ کھڑے ہونے والے کام نہ کرے- کومل خود بھی اپنا خیال رکھتی- میکہ بھی قریب تھا اور شوہر بھی جان چھڑکنے والا- اس لیے زیادہ مسئلہ نہ ہوا- البتہ ثوبیہ کو جب سے پتہ چلا تھا- اس نے کسی خوشی کا اظہار نہ کیا-اس کا رویہ کومل سے ذرا کچھا کچھا تھا-رمشہ نے نوٹ تو کیا لیکن یہ رویہ اس کی سمجھ سے باہر تھا-ناجانے اس نے کیوں منہ بنایا ہوا تھا-ظاہر ی سے بات ہے شادی کے بعد بچوں کا سلسلہ تو چل ہی نکلتا ہے- اس میں حیرت کی کیا بات تھی؟ رمشہ کو کچھ سمجھ نہ آئی- کومل اپنے ہی حال میں گم رہنے والی تھی تبھی وہ اس رویے کو محسوس نہ کر سکی- .................................. آخر دو ماہ بعد پتہ چل ہی گیا کہ ثوبیہ کا رویہ کومل سے کھنچا کھنچا کیوں تھا جب وہ ...

Meray dard ki tujy kiya khabar epi 2

Don't copy without my permission میرے درد کی تجھے کیا خبر از سارہ عمر قسط 2 آخرکار وہ وقت آن پہنچا تھا جس سے ہر عورت کو گزرنا پڑتا ہے - ثوبیہ نے بھی ماں کا درجہ پانے کے لیے بہت تکلیف اٹھائی تھی - اس کا بھی بیٹا ہی ہوا لیکن لگتا تھا یہ ماں بیٹا دونوں ہی انوکھے ہیں- ساس اس کے صدقے واری جا رہی تھیں - ہسپتال سے گھر آنے تک اس کی خاطر مدارت میں کوئی چوک نہ ہوئی تھی- رمشہ یخنی لے کر کمرے میں داخل ہوئی تو ساس فون پر بات کر رہی تھیں- " ہاں بھیج دو- کوئی مسئلہ نہیں- پہلا پہلا بچہ ہے خیال تو کرنا پڑے گا - ٹھیک ہے بھائی- اللہ حافظ-" فون رکھتے ہی وہ بولیں " شام میں ایک عورت آئے گی نصیبو نام ہے اس کا، اسے ادھر ہی کمرے میں لے آنا-" "کون ہے امی؟" رمشہ نے پوچھا "دائی ہے-" "دائی"؟ وہ حیران ہوئی " وہ کیا کرے گی؟ " " ارے بھئی مالش کرنے آئے گی ثوبیہ کی - پہلا پہلا بچہ ہے ابھی سے خیال نہ رکھا تو ساری زندگی کا مسئلہ ہے ویسے بھی ماں خیال نہیں کرے گی تو کون کرے گی؟ وہ وہ سر ہلاتی ہوئی اپنے کمرے میں آئی اور دروازہ بند کرکے بے تحاشہ روئی ت...

Meray dard ki tujy kiya khabar epi 1

#میرےدردکی_تجھےکیاخبر قسط 1 از سارہ عمر " امی میرا دل کرتا ہے ہے میں اتنا روؤں اتنا روؤں کہ میرے اندر کا کا سارا درد، سارا غم سیلاب بن کر بہہ جائے- مجھے سمجھ میں نہیں آتی میں نے ایسا کیوں کیا کیا؟ مجھے کسی نے روکا کیوں نہیں؟" وہ دھاڑیں مار مار کر رو رہی تھی- آنسو تھے کہ تھمتے ہی نہیں تھے- راشدہ بیگم فقط اس کے سر پر تھپکی ہی دیتی رہیں اور وہ کر بھی کیا سکتی تھیں؟ اپنے گناہوں کا بوجھ اپنے گناہوں کی گھٹری تو خود ہی اٹھانی پڑتی ہے، کوئی دوسرا تو کبھی آپ کا بوجھ نہیں اٹھاتا- خصوصاً گناہوں کا بوجھ تو کوئی بانٹ ہی نہیں سکتا - اس کے ماتم پر بھی جس نے دیکھا ایک لمحے کو اسکا دل نرم ضرور پڑا تھا لیکن اگلے ہی پل لوگ "جیسی کرنی ویسی بھرنی" " جو بو گے وہی کاٹو گے" جیسے محاورے کر آگے بڑھ گئے تھے - .......................... "امی پیاری امی- کیسی ہیں دیکھیں میں آپ کے لیئے کیا لائی ہو ہوں اسنے نے شور مچاتے ہوئے شاپنگ بیگ صوفے پہ پھینکے اور امی کے گلے لگ گئی- " کیسی ہو سانس تو لے لو"- امی نے اس کو پیار سے دیکھ کر ہوئے کہا- وہ اب ایک ایک شاپنگ بیگ...

خالی ہاتھ حصہ دوئم

اگلے دن صبح دس بجے میں اسے جگہ پہنچ گیا. مجھے لے کے ماہ نور ایک پارک میں بیٹھ گئی.اس ماہ جبین کا نام ماہ نور تھا. اس کے والد کے انتقال کو تین سال گزر گئے تھے اور اس کی والدہ ڈائلیسس پہ تھیں. ایک چھوٹی بہن جو پانچویں جماعت میں پڑھتی تھی وہی اس کا واحد سہارا تھی. ایسے حالات میں تنگ آ کر جب گھر سے نکلنے کا سوچا تو میٹرک پاس لڑکی کو کہیں پر بھی اچھی نوکری نہ مل سکی. اسکی کسی جاننے والی نے اسے اس ہوٹل کی نوکری کا بتایا تھا جہاں تماش بین روزانہ ہزاروں روپے لٹا دیتے ہیں. ہوٹل میں اس نے باقاعدہ رقص کی مہارت حاصل کر کے یہ کام شروع کر دیا تھا. اس کام میں اتنا پیسہ تھا کہ جتنا وہ چھ مہینے کی نوکری میں بھی نہ کما سکتی. اس کا ایک مخصوص رکشے والا ہر روز اسے مخصوص وقت پر اس کے گھر سے اٹھاتا اور رات کو گلی کنارے چھوڑ دیتا. اس کا گنجان آباد علاقے میں جلدی سو جانے والے لوگوں کو خبر بھی نہ تھی ان کے پڑوس میں رہنے والے اس گھر میں کفالت کون کر رہا ہے. وہ چاہتی تھی اگر اسے شادی کرکے سہارا دوں تو اس کی والدہ اور بہن کا خرچہ بھی میں اٹھاؤں. میں ان سب چیزوں کے لیے راضی تھا. مجھے ان باتوں پر کوئی اعتراض نہ ت...

موتی

یہ پچھلے سال کی بات ہے. میری بہن کی شادی تھی میں بہت مصروف تھی. انہی دنوں میں اپنے بیٹے کے ساتھ بازار گئی. گاڑی میں بیٹھے اسے ایک موتی ملا. وہ اسے دیکھ رہا تھا. میں نے بھی زیادہ دھیان نہیں دیا کہ پانچ سال کا بچہ ہے. میرا دھیان کسی دوسری طرف تھا جب اس نے وہ درمیانے سائز کا موتی لے کر اپنی ناک میں ڈال لیا. میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے. وہ موتی سانس لینے کی وجہ سے ناک کی ہڈی تک چلا گیا. مجھے اس نے بتایا تک نہیں کہ ڈانٹ پڑے گی. اگلے دن اس کی ناک سے خون سا نکلا. میں نے پونچھا اور اس کی ناک صاف کرنے لگی تو وہ چیخا. مجھے تب بھی سمجھ نہیں آئی کہ ہوا کیا ہے. صبح اسکول گیا واپس آ کر سویا تو مجھے لگا اس کی ناک میں کچھ سفید ہے لیکن جب ہاتھ لگوں تو وہ چیخے.. شام کو میں نے ہوم ورک کروانے کے لیے بیٹھایا. (میں جب بھی اسے ہوم ورک کرواؤں اور نہ کرے تو بہت غصہ آتا ہے.) اس دن بھی یہی ہوا وہ کام کر ہی نہیں رہا تھا. میں نے غصے میں آ کر ایک تھپڑ اس کے سر پہ رسید کیا کہ ایک دم ناک سے موتی نکل کر فرش پہ گر گیا. یہ دیکھ کر میری چیخیں نکل گئیں... میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنا بڑا بچہ...

خالی ہاتھ

ہال میں روشنیاں جگمگا رہیں تھیں. رقص و سرور کی محفل اپنے عروج پہ تھی. ہر کوئی مست تھا.صرف ایک وہی تھا جسے سوائے اس حسینہ کو دیکھنے کے کوئی اور کام ہی نہ تھا. وہ حسین تھی، خوبصورت تھی اور اس محفل کی جان تھی. اس کے دراز گیسو، لمبی غلافی آنکھیں، سرخ انگارہ سرخی سے سجے ہونٹ جہاں اسکو اپنی جانب کھینچ رہے تھے وہیں اس کے جسم کے نشیب و فراز، اس کے رقص کی رنگینی ہر ایک کے لیے ہی مرکز نگاہ بنی ہوئی تھی. بھلا کوئی اتنا خوبصورت بھی ہوتا ہے؟وہ حیران تھا.. .............................. کالج تک تو کبھی وہ کو ایجوکیشن میں بھی نہیں پڑھا تھا مگر یونیورسٹی میں نہ صرف کو ایجوکیشن تھی بلکہ اسے اپنے آبائی گاؤں کی حویلی چھوڑ کر شہر آنا پڑا تھا. جیسے ماں کی گود سے نکلا بچہ کھو جائے تو پریشان ہو جاتا ہے بالکل ایسا ہی حال منیر نواز ملک کا بھی تھا. جس کی حویلی میں بڑے بڑے زنان خانے اور مردان خانے تھے. وہ لڑکیوں کے ساتھ کلاس میں کیسے بیٹھتا؟ شہر کے لڑکے لڑکیوں کے ساتھ کرسیاں ڈھونڈتے تھے اور وہ کسی الگ تھلگ جگہ کی تلاش میں رہتا.. اوو شرمیلی بنو.. ذرا چوڑیاں پہنا دو.. لڑکوں نے بھی اب مذاق اڑانا شروع کر دیا تھا....

Collect moments not things

کتنی خوبصورت جگہ ہے.. میں جب پہلی بار ناران گئی تھی تو بس یہی حالت تھی. اونچے پہاڑ، خوبصورت وادیاں، آبشار، سرسبز درخت.. بس دل کرتا ہے دیکھتے ہی رہو.. جھیل سیف الملوک تو قدرتی حسن کا مجموعہ ہے. اسے دیکھ کر کوئی خود پہ اختیار نہ رکھ سکے. سارا وقت موبائیل سے تصویریں لینے میں گزرا اور میرے میاں صرف ان مناظر کو خود میں جذب کرتے رہے. کبھی کیمرے کی آنکھ سے باہر دیکھا ہے یہ دنیا بہت خوبصورت ہے... گھر آنے پہ انہوں نے کہا تھا. تب سے آج تک سارا دھیان ان لمحوں سے لطف انداز ہونے میں گزرتا ہے جو بھی کسی خوبصورت جگہ گزاریں..