Skip to main content

Posts

وقت وقت کی بات ہے

  وقت وقت کی بات ہے از سارہ عمر  الریاض سعودی عرب  وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر  عادت اس کی بھی آدمی سی ہے  Time and tide waits for none "وقت وقت کی بات ہے" یہ کہاوت تو بہت سنی ہو گی مگر یہ کہاوت سنائی کسے جاتی ہے یہ معلوم نہیں ہو گا-یہ بات ہر اس شخص کو کہی جاتی ہے جو اپنے مقام سے کافی آگے جا چکا ہو یعنی ترقی کر کے کامیاب ہو چکا ہو یا پھر ناکام ہو چکا ہو-وقت ضائع کرنے والے ہمیشہ ہی نقصان اٹھاتے ہیں جبکہ وقت کا بھرپور استعمال کرنے والے دنیا میں کامیاب و کامران ہوتے ہیں- #waqatwaqtkibaat #timewaitsfornone #timemanagement #timewasters #sarahsblog #myviews #dailykashmir #newspapersirzameen #sarahsarticles #sarahsblog #sarahomerwrites #writersarahomer #writerandauthor ہر انسان کے پاس دن کے چوبیس گھنٹے ہی میسر ہیں پھر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایک انسان انتہائی کامیاب ہوتا ہے جبکہ دوسرا انتہائی ناکام-ایک شخص تمام کام مکمل کرنے کے بعد کئی دیگر سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب ایک وقت ضائع کرنے والا انسان ایک ہی عذر پیش کرتا ہے کہ ابھی میرے پاس وقت نہیں-اگر کسی...

تبصرہ محبت فاتح عالم ٹھہری

تبصرہ ناول محبت فاتح عالم ٹھہری   مصنف ہمایوں ایوب  تبصرہ نگار سارہ عمر  محبت فاتح عالم ٹھہری سوہنی ڈائجسٹ پہ شائع ہونے والا ایک بہترین ناول ہے جو کہ مصنف ہمایوں ایوب کی تحریر ہے۔اگر کہا جائے کہ مصنف ہمایوں ایوب انسٹاگرام کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں تو کچھ غلط نہ ہو گا۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مصنف نے اپنی تحریر کے ذریعے قارئین کے دل موہ لیے۔اس ناول میں بھی اسلام آباد کے پہاڑوں سے لے کر زمین پہ اترتے بادلوں تک اسلام آباد کی خوبصورتی کی ایسی بہترین منظر نگاری کی گئی ہے کہ لگتا ہے آپ کے سامنے اسلام آباد کی تصویر پینٹ کر دی گئی ہے۔انسٹاگرام کی دنیا میں اپنے دلچسپ اور فکاہیہ تبصروں سے جگہ بنانے والے ہمایوں بھائی نے اپنی تحریر میں خوبصورت رشتوں اور جذبوں کو ایسی ڈوری پرویا ہے کہ قارئین داد دئیے بغیر رہ ہی نہیں سکتے۔ بات کرتے ہیں محبت فاتح عالم ٹھہری کی جسے پڑھ کر میں بیک وقت حیران و پریشان رہ گئی۔بھئی واہ!افسوس ہے کہ ایسی تحریر پڑھنے میں بہت دیر کر دی۔اس کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں کس کس منظر اور مکالمے کی تعریف کی جائے کہ ناول میں بہتے پانی جیسی روانی ہے۔ سوا تین سو صفحا...

نیا سال، نیا عہد

- نیا سال، نیا عہد از سارہ عمر 2021 کا سورج اپنی پوری آب و تاب سے جگمگا رہا ہے-دن گزرتے ہیں اور سال بیتتے جاتے ہیں-ہر سال ایک نئے جوش و جذبے سے کچھ کرنے کا عزم سر اٹھاتا ہے مگر پھر یہ عزم کچھ ہی دنوں میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو جاتا ہے-ہر نئے سال پہ نئے عہد، نئے وعدے، نئی تدبیریں کی جاتی ہیں مگر ان کو عملی جامہ پہنانے کا خواب خواب ہی رہ جاتا ہے-ایسا کیوں؟ نیا سال آ جاتا ہے مگر ہمارا حال پرانا ہی رہتا ہے-ہم انہی حالات میں اپنے مقرر کردہ دائرے کے اندر محدود رہتے ہیں کبھی اس دائرے سے باہر آ کر کام کرنے کی کوشش نہیں کرتے-یہ دائرہ آرام طلبی اور کاہلی کا دائرہ ہے جس کے اندر رہنے والے ہمیشہ خود کو ایک کے بعد ایک عذر دیتے نظر آتے ہیں- ان کے یہ عذر ان کے ساتھ ساری زندگی ایسے دوڑتے ہیں جیسے رگوں میں خون- "تم نے تو کہا تھا، اس سال بہت محنت کرو گے" جب ان سے سوال کیا جائے تو جواب کسی عذر کی صورت میں ہی ملتا ہے- "اس سال تو بیمار تھا نا، اس سال تو چچا کا انتقال ہو گیا، اس سال تو مجھے کتابیں ہی نہیں مل سکیں، اس سال تو اچھے استاد نہیں ملے، اگلے سال ضرور محنت کروں گا اور اول آؤں...

رائز کلب کے زیر اہتمام ورچوئل ایونٹ کا انعقاد

رائز کلب کے زیر اہتمام ورچوئل ایونٹ کا انعقاد.. رپورٹ سارہ عمر معاون لینا خان تصاویر سمیرا حامد (سعودی عرب ) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری کبھی اپنی ثقافتی سرگرمیوں اور رسم و رواج کو بھول نہیں پائے-اس کی بڑی وجہ سعودی عرب میں ایسے افراد کی موجودگی ہے جو ہمیشہ کسی رنگا رنگ تقریب کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں-ان میں سمیرا حمید اور لینا خان بھی شامل ہیں جو گزشتہ کئی سال سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کرتی ہیں-اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے منطقہ شرقیہ کے صنعتی شہر الجبیل میں واقع رائز کلب کے زیر اہتمام کرونا کی احتیاطی کی تدابیر کے پیشِ نظر آن لائن ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ رائز کلب کو ۲۰۱۷ میں سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں بنایا گیا جس کا اولین مقصد یہاں بسنے والے لوگوں کو بامقصد معلوماتی تفریح فراہم کرنا ہے۔اس کے علاوہ باصلاحیت لوگ اپنے ہنر کو شرکاء کے سامنے پیش کر کے داد بھی وصول کرتے رہتے ہیں- رائز کلب نے بچوں کے معلوماتی اور تعلیمی ورکشاپس کے علاوہ خواتین کی کافی سرگرمیاں بھی منعقد کیں-اس کے علاوہ سال ...

قرنطینہ بکرا از سارہ عمر

قرنطینہ بکرا از سارہ عمر    #covid19 #quartine #quarantinebakra #kidsstory #bachonkaislam #sarahomer "لو جی ایک اور نئی خبر سنو" چچا جی نے چائے پیتے چچی کو مخاطب کیا- صبح صبح چچا منصور کا پہلا کام ناشتے کے ساتھ اخبار پڑھنے کا ہوتا تھا-وہ ناشتہ کرتے نئی نئی خبریں پڑھ کر چچی کو سناتے جاتے-چچا منصور محلے بھر کے چچا تھے-ان کے دو بیٹے اپنی فیملی کے ساتھ ملک سے باہر مقیم تھے جبکہ چچا چچی ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ مگن رہتے یا پھر محلے کے بچے پڑھنے آ جاتے- "کیوں جی اب کیا ہو گیا؟" چچی نے نوالا توڑتے کہا مگر ایک دم انہیں کچھ یاد آیا تبھی بولیں" اب یہ مت کہیے گا کہ اس بار پیسے نہیں ہیں" "نہیں نہیں بیگم اس بار پیسے تو ہیں مگر بکرا نہیں ہے-" چچا نے سر کھجاتے الجھن بیان کی- "ہیں.. اب ایسا کیا ہو گیا جو بکرے ہی اس زمین سے غائب ہو گئے؟" چچی نے حیرت سے آنکھیں دکھائیں- "ارے نہیں یہ اخبار میں خبر آئی ہے کہ بکروں کو بھی کرونا ہونے کا خدشہ ہے-اس لیے قربانی نہ کی جائے یا کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے" "ارے! ایسے کیسے ہو گیا بکروں کو موا ک...

Ye dil mera.. یہ دل میرا ایک جائزہ

یہ دل میرا، تنقیدی جائزہ از سارہ عمر الرياض سعودی عرب. فرحت اشتیاق کا نام ادبی دنیا میں غیر معروف نہیں-وہ ایک بہت اچھی مصنفہ اور ناول نگار ہیں-ان کے لکھے گئے ڈرامے ہمیشہ سے ہی عوام میں خاصے مقبول ہوئے ہیں-ان کے مشہور ڈراموں میں ہمسفر، متاعِ جاں ہے تو، دیارِ دل،یقین کا سفر اور اڈاری شامل ہیں-حال ہی میں ان کا نیا ڈرامہ سیریل "یہ دل میرا" اختتام پذیر ہوا جسے عوام کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی- ڈرامہ "یہ دل میرا" کے مرکزی اداکاروں میں سجل علی، احد رضا میر اور عدنان صدیقی شامل ہیں-ان تینوں اداکاروں نے اپنے فن کے بھرپور جوہر دکھائے-سجل اور احد رضا میر چونکہ حقیقی زندگی میں بھی شریکِ حیات بن چکے ہیں لہذا ڈرامے میں ان کی جوڑی کو شرکاء کی جانب سے نہایت سراہا گیا- ڈرامے کے آغاز سے ہی سجل اور احد یعنی نور جہان اور امان کو ایک نہایت مختلف کردار میں دکھایا گیا، دونوں ہی اپنے ماضی میں گزرے واقعات کے باعث شدید دباؤ کے زیر اثر ہوتے ہیں-ڈرامے کے آغاز سے اختتام تک کہانی میں تجسس کا عنصر نمایاں رہا جس کے باعث آخری قسط تک دلچسپی برقرار رہی-ڈرامے کی کاسٹ، پلاٹ، مکالمے، سب ہی کافی ...

بجیاز کوکنگ کی حقیقت bajias cooking's reality

بجیاز کوکنگ کی حقیقت از سارہ عمر الرياض سعودی عرب Bajias cooking کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پہ ایک بہت مشہور جانی مانی یوٹیوبر کے متعلق انکشاف پڑھا-یہ مشہورِ زمانہ شخصیت بجیاز ہیں جو کہ بجیاز کوکنگ کے نام سے گزشتہ گیارہ سالوں سے یوٹیوب پہ کھانے پکانے کا چینل چلا رہی ہیں-ان کے فالورز کی تعداد تین لاکھ اسی ہزار کے قریب ہے-بجیاز کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ ہمیشہ اپنی شناخت، چہرہ اور اصل نام چھپائے رکھتیں- دو روز قبل مجھے ذاتی طور پر اس انکشاف سے شدید دھچکا پہنچا کہ یہ خاتون قادیانی ہیں-اس انکشاف نے جہاں مجھے حیران کیا وہیں ان کے چاہنے والے لوگ بے اختیار چینل ان سبسکرائب کرنے اور ان کے خلاف آواز اٹھانے پہ مجبور ہو گئے- دو روز قبل سوشل میڈیا پہ مختلف پوسٹ میں بجیاز یعنی عمرانہ نصیر کی سازش بے نقاب کی گئی-یہ خاتون لوگوں سے زکوٰۃ خیرات کے نام پہ چندہ لے کر لوگوں کو یہ دکھا رہی ہے کہ وہ ان پیسوں سے لوگوں کو راشن اور دیگر اشیا مہیا کر رہی ہے مگر درحقیقت اس کا مقصد قادیانیت کی تبلیغ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قادیانیت اختیار کر سکیں-غریب اور معصوم لوگوں کو مدد کے نام پہ دھوکہ دیا جا رہا ہے اور ا...