Skip to main content

Posts

انٹرویو مصنفہ توصیف اسلم

ادب اور ادیب انٹرویو ناول نگار توصیف اسلم انچارج سارہ عمر ادب اور ادیب کی بیٹھک میں ہم آپ کی ملاقات بہت سے مشہور و معروف ادبا سے کروا چکے ہیں مگر آج جو ناول نگار ہمارے ساتھ ہماری مہمان ہیں وہ ناول نگاری کی دنیا میں اپنے کام کا لوہا منوا چکی ہیں۔انہوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے اردو ادب کو ایک منفرد اور نئی صنف سے متعارف کروایا ہے۔تحقیقی ناول کو کرداروں کے صورت اس طور پر ڈھالنا کہ کہانی پڑھتے قاری تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر کہانی کو ادھورا چھوڑ نہ سکے۔   اگر ان کا کوئی بھی ناول آپ نے پڑھا ہے تو آپ یقیناً ان کے دیگر ناول بھی ضرور آرڈر کر چکے ہوں گے۔چلیں اب مزید انتظار کروائے بغیر ہم آپ کو ملواتے ہیں ”تابوت سکینہ کے راز“سے مشہور ہونے والی نامور مصنفہ توصیف اسلم سے۔توصیف نہ صرف میری بہت اچھی دوست ہیں بلکہ ان کی تصنیف ”سارہ کا خواب“میں میرا تبصرہ بھی شامل ہے۔ س: السلام علیکم! کیسی ہیں آپ توصیف؟ ج: وعلیکم السلام۔ اللہ کا شکر ہے۔ س:کچھ اپنا تعارف کروائیے تاکہ ہمارے قارئین آپ کے متعلق جان سکیں مزید یہ بھی بتائیے کس شہر سے تعلق ہے،کہاں پیدا ہوئیں؟ ج: کراچی میں پیدا ہوئی۔ آبائی شہر سیالکو...

بس اک رات کی بات

  بس اک رات کی بات سارہ عمر  وہ آہستہ آہستہ سیڑھیاں چڑھتی جا رہی تھی۔ہاتھ میں موم بتی پکڑے وہ ایک ایک سیڑھی پر پاؤں۔رکھ رہی تھی۔ فرش پر گرد کی تہہ جمی ہوئی تھی موم بتی کی لو ہولے ہولے ٹمٹما رہی تھی. وہ آگے بڑھتی جا رہی تھی جیسے کوئی انجانی طاقت اسے آگے کی جانب دھکیل رہی ہو. اس لمحے اسے فون کی گھنٹی بھی سنائی دی تھی. وہ اپنا فون کمرے میں بھول آئی تھی. اس کے موبائل کی مخصوص ٹون مسلسل بجے جارہی تھی جس کی آواز اس خاموشی میں بھی قدر دور تک سنائی دے رہی تھی. اس نے پیچھے مڑ کر جانا چاہا مگر اسے لگا کسی انجانی طاقت نے اسے پیچھے جانے سے روک دیا ہو. وہ پیچھے مڑ گئی تو پتھر کی بن جائے گی. اسے ایسے محسوس ہوا تھا کہ کسی نے اس کے کندھوں پر سرد ہاتھ رکھ دیا ہو. اسے اب کچھ خوف محسوس ہوا تھا. وہ واپس پلٹنے کا ارادہ کر چکی تھی. اس نے پاؤں پیچھے کی جانب بڑھایا جب ایک یخ بستہ ہوا کا جھونکا اس کی موم بتی کی لو بجھا گیا. وہ اب سیڑھیوں کے بیچوں بیچ اندھیرے میں کھڑی تھی. فون کی گھنٹی اب بھی مسلسل جاری تھی. اب اسے فیصلہ کرنا تھا اس آگے بڑھنا ہے یا پیچھے جانا ہے.  ....................................

ٹنکو بندر

 ٹنکو بندر بچوں کی دنیا شمارہ جون 2023 شہر سے کوسوں دور جنگل ہمیشہ سے خوب ہرا بھرا تھا۔جنگل کے ان ہرے بھرے درختوں کے بیچ جہاں کئی طرح کی مخلوق آباد تھی وہیں جانوروں ،پرندوں اور حشرات کے ساتھ ساتھ بندوں کی بھی پوری برادری رہائش پذیر تھی۔پورا دن ایک درخت سے دوسرے درخت پہ جھولنے،کیلے کھانے اور دوسرے جانوروں کی نقلیں اتارنے کے لگتا تھا بندروں کو کوئی کام نہ تھا۔ ان بندروں کی برادری میں کمسن بندروں میں ایک ٹنکو بندر بھی تھا۔جو جب تک ننھا سا تھا بہت معصوم تھا مگر جیسے جیسے وہ کچھ بڑا ہوا اس نے شرارتیں کر کر کے اپنے امی ابو کی ناک میں دم کیا ہوا تھا۔سارا دن تو شرارتی بندروں کے ٹولے کے ساتھ درختوں پہ اچھلتا کودتا رہتا۔اس کے والدین سمجھتے کہ باقی چھوٹے بندروں کی طرح وہ بھی ضعیف بندر کی مجلس میں جایا کرے۔ضعیف بندر ان کی برادری کے بزرگ بندر تھے جو سب بندروں کی برادری کو سیکھاتے کہ خوراک کی تلاش کیسے کرنی ہے۔جنگل میں رہن سہن کیسا رکھا جائے اور ساتھ ہی ساتھ وہ اپنے تجربات بھی سب کو بتاتے اور گھر بنانے اور اس کا انتظام چلانے کے طریقے بھی بتاتے۔۔۔اس کے والدین بھی کئی بندروں کے ساتھ وہاں جاتے رہتے...

اعتبار کا خون

 اعتبار کا خون سارہ عمر سیارہ ڈائجسٹ ،جون2023 #سیارہ_ڈائجسٹ #سارہ_عمر اعتبار _کا_خون #sarahomer #sayarahdigest #aitbar ka khoon #june_2023 #digest #sarahomerwrites #saraumer #sarahomer #sarahomerofficial

خالی ہاتھ،افسانہ سیارہ ڈائجسٹ

خالی ہاتھ سارہ عمر   

انٹرویو قرةالعين خرم ہاشمی

انٹرویو مصنفہ و ناول نگار قرةالعين خرم ہاشمی    #interview  #quratulainkhurramhashmi #interviewbysraahomer #ashabeqalam #may2023 #sarahomerwrites #sarahomerofficial