Skip to main content

Posts

Ye dil mera.. یہ دل میرا ایک جائزہ

یہ دل میرا، تنقیدی جائزہ از سارہ عمر الرياض سعودی عرب. فرحت اشتیاق کا نام ادبی دنیا میں غیر معروف نہیں-وہ ایک بہت اچھی مصنفہ اور ناول نگار ہیں-ان کے لکھے گئے ڈرامے ہمیشہ سے ہی عوام میں خاصے مقبول ہوئے ہیں-ان کے مشہور ڈراموں میں ہمسفر، متاعِ جاں ہے تو، دیارِ دل،یقین کا سفر اور اڈاری شامل ہیں-حال ہی میں ان کا نیا ڈرامہ سیریل "یہ دل میرا" اختتام پذیر ہوا جسے عوام کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی- ڈرامہ "یہ دل میرا" کے مرکزی اداکاروں میں سجل علی، احد رضا میر اور عدنان صدیقی شامل ہیں-ان تینوں اداکاروں نے اپنے فن کے بھرپور جوہر دکھائے-سجل اور احد رضا میر چونکہ حقیقی زندگی میں بھی شریکِ حیات بن چکے ہیں لہذا ڈرامے میں ان کی جوڑی کو شرکاء کی جانب سے نہایت سراہا گیا- ڈرامے کے آغاز سے ہی سجل اور احد یعنی نور جہان اور امان کو ایک نہایت مختلف کردار میں دکھایا گیا، دونوں ہی اپنے ماضی میں گزرے واقعات کے باعث شدید دباؤ کے زیر اثر ہوتے ہیں-ڈرامے کے آغاز سے اختتام تک کہانی میں تجسس کا عنصر نمایاں رہا جس کے باعث آخری قسط تک دلچسپی برقرار رہی-ڈرامے کی کاسٹ، پلاٹ، مکالمے، سب ہی کافی ...

بجیاز کوکنگ کی حقیقت bajias cooking's reality

بجیاز کوکنگ کی حقیقت از سارہ عمر الرياض سعودی عرب Bajias cooking کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پہ ایک بہت مشہور جانی مانی یوٹیوبر کے متعلق انکشاف پڑھا-یہ مشہورِ زمانہ شخصیت بجیاز ہیں جو کہ بجیاز کوکنگ کے نام سے گزشتہ گیارہ سالوں سے یوٹیوب پہ کھانے پکانے کا چینل چلا رہی ہیں-ان کے فالورز کی تعداد تین لاکھ اسی ہزار کے قریب ہے-بجیاز کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ ہمیشہ اپنی شناخت، چہرہ اور اصل نام چھپائے رکھتیں- دو روز قبل مجھے ذاتی طور پر اس انکشاف سے شدید دھچکا پہنچا کہ یہ خاتون قادیانی ہیں-اس انکشاف نے جہاں مجھے حیران کیا وہیں ان کے چاہنے والے لوگ بے اختیار چینل ان سبسکرائب کرنے اور ان کے خلاف آواز اٹھانے پہ مجبور ہو گئے- دو روز قبل سوشل میڈیا پہ مختلف پوسٹ میں بجیاز یعنی عمرانہ نصیر کی سازش بے نقاب کی گئی-یہ خاتون لوگوں سے زکوٰۃ خیرات کے نام پہ چندہ لے کر لوگوں کو یہ دکھا رہی ہے کہ وہ ان پیسوں سے لوگوں کو راشن اور دیگر اشیا مہیا کر رہی ہے مگر درحقیقت اس کا مقصد قادیانیت کی تبلیغ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قادیانیت اختیار کر سکیں-غریب اور معصوم لوگوں کو مدد کے نام پہ دھوکہ دیا جا رہا ہے اور ا...

پریس کانفرنس الریاض سعودی عرب

پریس کانفرنس الریاض سعودی عرب.. رپورٹ سارہ عمر الرياض سعودی عرب) ڈائریکٹر ایشین فیسٹیول 2020 اور ای ایم ٹی گلوبل کے زیر اہتمام فوڈ پیلس ریسٹورنٹ الرياض میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا-پریس کانفرنس میں سوشل اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں،ادیبوں، رپورٹرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-پریس کانفرنس کا مقصد الریاض میں ہونے والے ایک بہت بڑے ایونٹ کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا-پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایشین فیسٹیول راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ یہ الریاض میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا اور منفرد کلچرل ایونٹ ہے-اس میں چھ ممالک کے باشندے نہ صرف پرفارم کریں گے بلکہ ان کے کلچر، تہذیب و ثقافت کو فروغ بھی دیا جائے گا-ان چھ ممالک میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور فلپائن شامل ہیں-ایشن فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری بروز جمعہ ساحل تھیم پارک میں کیا جائے گا-اس فیسٹیول میں کلچرل شوز، بسنت، فوڈ اسٹالز، مہندی لگانے کا مقابلہ، بچوں کے لیے رنگ بھرنے کا مقابلہ، فیس پینٹنگ کا مقابلہ، ٹیلنٹ شوز اور آرٹس ایکسپو کا بھی اہتمام کیا جائے گا-شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں...

Basant kite flying festival بسنت کائٹ فلائنگ فیسٹیول 2020

ار کیو پروڈکشن اور ای ایم ٹی گلوبل کے زیر اہتمام ایک شاندار بسنت کائٹ فلائنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا-اس فیسٹیول کو "ایشین فیسٹیول 2020"کا نام دیا گیا کیونکہ اس میں چھ ممالک کے باشندوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ پرفارم بھی کیا- 28 فروری 2020 بروز جمعہ ساحل واٹر تھیم پارک میں وسیع پیمانے پر ایشین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا- اس فیسٹیول میں مختلف انواع کے ایونٹس کو شامل کیا گیا جس میں بسنت میلہ، فیس پینٹنگ، کلرنگ کانٹسٹ، مہندی لگانے کا مقابلہ، لکی ڈرا، ٹیلنٹ شوز، کوئز وغیرہ شامل ہیں-فیسٹیول میں کھانے پینے کے مختلف اسٹالز لگائے گئے تاکہ شرکاء پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں-فوڈ پیلس ریسٹورنٹ کی جانب سے مزیدار کھانوں اور بار بی کیو کا اہتمام کیا گیا جبکہ پاکستانی، انڈین کھانے کے علاوہ مختلف ممالک کے کھانوں اور مٹھائیوں کے بھی اسٹال لگائے گئے-صفا مکہ پولی کلینک کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا- تقریب میں ننھے بچوں کی خوشی کا بھرپور خیال رکھا گیا-ننھے منھے بچوں میں کیک اور غبارے تقسیم کیے گئے-شرکاء میں بھی "شائی کرک" کی جانب سے...

Trees make our earth green

Meray dard ki tujy kiya khabar

Few lines from ik or zoya

سچ ہے کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینے سے سب چیزیں صحیح نہیں ہو جاتیں حالات کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے لڑنا پڑتا ہے.. #sarahomerquotes #ikorzoya #mythoughts #myinspiration #mynewbook