Skip to main content

Posts

سبز ہلالی پرچم

  سبز ہلالی پرچم    سارہ عمر  الریاض  سعودی عرب گہرے سبز ریشم کا کپڑا اس کی ہتھیلیوں میں آبشار کی مانند پھسلتا جا رہا تھا۔اس کپڑے کو سیتے سوئی کئی بار اس کے ہاتھوں میں چبھ کر ننھے منے خون کے باریک قطرے نکال گئی۔وہ ہاتھوں کے زخم کی پرواہ کیے بغیر اسے سیتی رہی۔متورم آنکھیں کئی گھنٹوں مستقل رونے کا پتہ دیتی تھی۔لرزتی پلکوں پہ اپنے آنسو ضبط کرتی وہ اب سفید دھاگے سے بھرائی مکمل کر رہی تھی۔وہ ایک ایسا ادھورا چھوڑا گیا کپڑا تھا جس کے پیچھے ایک دور کی مکمل داستان تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مارچ کا مہینہ تھا اور ملک کے طول و عرض میں عجیب بے چینی اور افراتفری کی فضا قائم تھی۔وہ سرگوشیاں جو فقط چند افراد تک محدود تھیں 23 مارچ کو کھل کر ”قرار داد پاکستان“کی صورت سامنے آ گئیں تھیں۔ ”بالاخر مسلم لیگ نے مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں کو جدا گانہ حیثیت دینے کی تجویز پیش کی ہی دی“ ابا جو ابھی قرار داد پاکستان کے جلسے کے متعلق سن کر واپس آئے تھے اپنی ٹوپی میز پہ رکھتے بتانے لگے اور نادیہ کا اشتیاق قابلِ دید تھا۔ ”اب کیا مسلمانوں کا الگ علاقہ ہو گا؟“ نو سالہ نادیہ حیرت سے آنکھیں ...

شرارت کا انجام

Bachon ka bagh.  March 2023   #bachonkabagh #sarahomer #kidsstory #kids #sharartkainjam #shararatkaenjam #bachonkikahani #march2023 #sr #sarahomerwrites #sarahomerofficial

Eidi ki qurbani

 

Interview Qurat ul ain Sikander

 

سعودی عرب میں کلچرل ایونٹ کا انعقاد

  سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کلچرل ایونٹ کا انعقاد سارہ عمر  الریاض سعودی عرب.  آزاد قومیں ہمیشہ ہی اپنے قومی دن نہایت جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ہر سال 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن "یوم الوطنی" جوش و خروش سے منایا جاتا ہے-اس روز نا صرف عام تعطیل ہوتی ہے بلکہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے-تمام عمارات کو بالخصوص سبز رنگ کی روشنیوں اور برقی قمقموں سے منور کیا جاتا ہے-اشیائے خوردونوش سے لے کر ضرورت کی ہر چیز پر سیل لگائی جاتی ہے- بازاروں میں جابجا قومی پرچم، جھنڈیاں، سبز کپڑے، بیج اور یوم الوطنی کی مناسبت سے دیگر اشیاء نظر آتی ہیں- اس قومی تہوار کو ہر سال صرف سعودی ہی نہیں بلکہ خارجی اور غیر ملکی بھی نہایت جوش و جذبے سے مناتے ہیں-23 ستمبر 2021 کو سعودیہ عرب کا 91 یوم الوطنی منایا گیا-اس سال بھی ہر سال کی طرح اس قومی دن پر بے حد جوش و جذبہ دیکھائی دیا-کرونا وائرس کی وبا کے بعد جہاں چھوٹی عید کی گہما گہمی کرفیو کی نذر ہوئی وہیں یوم الوطنی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اس تہوار کو منانے کے لیے سڑکوں، پارکوں، مالز اور بازاروں میں امڈ آئی-حک...

کیا میں بنت حوا ہوں؟

کیا میں بنت حوا ہوں؟ سارہ عمر، الریاض، سعودی عرب۔ چودہ اگست کے دن جب سارا ملک آزادی کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے۔کہیں باجے کہیں پٹاخے،کہیں جھنڈیاں،کہیں رنگ و بو کا میلہ غرضیکہ ہر جانب رونق اور عید کا سماں ہے۔ہر شخص اس خوشی کو اپنے انداز میں منا رہا ہے۔ایسے میں بدنام زمانہ ایپ "ٹک ٹاک" پہ ایک دوشیزہ جلوہ افروز ہوتی ہے اور اپنے فالورز کو بتاتی ہے کہ میں مینار پاکستان آ رہی ہوں جس نے بھی مجھ سے ملنا ہے وہ وہاں آ جائے۔"ٹک ٹاک"آج کل کے زمانے کا سستا مجرا بن چکا ہے جہاں بغیر پیسوں کے آپ تماش بینوں میں شامل ہو کر فل شو کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔فحاشی پھیلنے کے اس ذریعے کو کئی بار پاکستان میں بین کیا گیا ہے مگر پھر اس کی پابندی ہٹا دی جاتی ہے۔"ٹک ٹاک"ہماری عوام کی سب سے سستی تفریح کا ذریعہ بن چکی ہے۔اچھے گھرانوں کی لڑکیاں جو عام حالات میں اپنے بھائی کے دوستوں کے سامنے بھی نہ آئیں وہ بھی ویوز اور فالورز کے چکر میں ہر ایرے غیرے کو اپنی ادائیں دیکھا رہی ہوتی ہیں۔ چودہ اگست میں مینار پاکستان پہ ایک واقعہ وقوع پذیر ہوتا ہے اور پھر تین دن بعد سوشل میڈیا پہ شور اٹھنا شروع ہو ج...

وقت وقت کی بات ہے

  وقت وقت کی بات ہے از سارہ عمر  الریاض سعودی عرب  وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر  عادت اس کی بھی آدمی سی ہے  Time and tide waits for none "وقت وقت کی بات ہے" یہ کہاوت تو بہت سنی ہو گی مگر یہ کہاوت سنائی کسے جاتی ہے یہ معلوم نہیں ہو گا-یہ بات ہر اس شخص کو کہی جاتی ہے جو اپنے مقام سے کافی آگے جا چکا ہو یعنی ترقی کر کے کامیاب ہو چکا ہو یا پھر ناکام ہو چکا ہو-وقت ضائع کرنے والے ہمیشہ ہی نقصان اٹھاتے ہیں جبکہ وقت کا بھرپور استعمال کرنے والے دنیا میں کامیاب و کامران ہوتے ہیں- #waqatwaqtkibaat #timewaitsfornone #timemanagement #timewasters #sarahsblog #myviews #dailykashmir #newspapersirzameen #sarahsarticles #sarahsblog #sarahomerwrites #writersarahomer #writerandauthor ہر انسان کے پاس دن کے چوبیس گھنٹے ہی میسر ہیں پھر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ایک انسان انتہائی کامیاب ہوتا ہے جبکہ دوسرا انتہائی ناکام-ایک شخص تمام کام مکمل کرنے کے بعد کئی دیگر سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب ایک وقت ضائع کرنے والا انسان ایک ہی عذر پیش کرتا ہے کہ ابھی میرے پاس وقت نہیں-اگر کسی...