سرکس ہی سرکس از سارہ عمر الریاض، سعودی عرب۔ ایک زمانہ تھا کہ زندگی میں ٹی وی اور موبائل نام کی کوئی تفریح نہیں تھی سو دور دراز گاؤں اور شہروں میں کچھ کچھ عرصے کے لیے میلے اور سرکس کا انعقاد کیا جاتا۔کہیں بندر کا تماشا ہوتا تو کہیں بھالو کا،کہیں کوئی رسی پہ دونوں ہاتھ چھوڑے چل رہا ہوتا تو کہیں کوئی ٹانگیں لکڑی کے پٹے میں پھنسائے الٹا لٹک رہا ہوتا۔کہیں کوئی بازی گر منہ سے آگ نکال رہا ہے تو کہیں کوئی شعبدہ باز ٹوپی سے کبوتر نکال کر شائقین سے داد سمیٹ رہا ہے۔ان سب میں موت کا کنواں، سر کٹا آدمی اور سر الگ دھڑ الگ والی مخلوق کو دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ رش ہوتا تھا۔ پھر زمانہ بدلہ،پہلے ٹی وی آیا پھر موبائل اور پھر انٹرنیٹ کی چکاچوند نے سب کو حیران کر دیا۔ اب تو کسی سرکس کو دیکھنے کے لیے نہ پیسے دینے کی ضرورت ہے،نہ مہینوں کا انتظار۔جس جانب منہ اٹھائیے ایک سرکس لگا ہوا ہے اور مقامی شائقین اپنا قیمتی وقت بھرپور طور سے اس کو دے رہے ہیں۔ سڑک پہ نکلیے تو ایک سے بڑھ کر ایک تماشا آپ کا منتظر ہے۔سڑک پہ جہاں گاڑیوں کا اژدھام ہے،وہاں بیچ میں کوئی دو چار موٹر سائیکل سوار زگ زیگ موٹر سائیکل گز...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings