سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کلچرل ایونٹ کا انعقاد سارہ عمر الریاض سعودی عرب. آزاد قومیں ہمیشہ ہی اپنے قومی دن نہایت جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ہر سال 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن "یوم الوطنی" جوش و خروش سے منایا جاتا ہے-اس روز نا صرف عام تعطیل ہوتی ہے بلکہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے-تمام عمارات کو بالخصوص سبز رنگ کی روشنیوں اور برقی قمقموں سے منور کیا جاتا ہے-اشیائے خوردونوش سے لے کر ضرورت کی ہر چیز پر سیل لگائی جاتی ہے- بازاروں میں جابجا قومی پرچم، جھنڈیاں، سبز کپڑے، بیج اور یوم الوطنی کی مناسبت سے دیگر اشیاء نظر آتی ہیں- اس قومی تہوار کو ہر سال صرف سعودی ہی نہیں بلکہ خارجی اور غیر ملکی بھی نہایت جوش و جذبے سے مناتے ہیں-23 ستمبر 2021 کو سعودیہ عرب کا 91 یوم الوطنی منایا گیا-اس سال بھی ہر سال کی طرح اس قومی دن پر بے حد جوش و جذبہ دیکھائی دیا-کرونا وائرس کی وبا کے بعد جہاں چھوٹی عید کی گہما گہمی کرفیو کی نذر ہوئی وہیں یوم الوطنی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اس تہوار کو منانے کے لیے سڑکوں، پارکوں، مالز اور بازاروں میں امڈ آئی-حک...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings