ادب اور ادیب انٹرویو ناول نگار توصیف اسلم انچارج سارہ عمر ادب اور ادیب کی بیٹھک میں ہم آپ کی ملاقات بہت سے مشہور و معروف ادبا سے کروا چکے ہیں مگر آج جو ناول نگار ہمارے ساتھ ہماری مہمان ہیں وہ ناول نگاری کی دنیا میں اپنے کام کا لوہا منوا چکی ہیں۔انہوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے اردو ادب کو ایک منفرد اور نئی صنف سے متعارف کروایا ہے۔تحقیقی ناول کو کرداروں کے صورت اس طور پر ڈھالنا کہ کہانی پڑھتے قاری تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر کہانی کو ادھورا چھوڑ نہ سکے۔ اگر ان کا کوئی بھی ناول آپ نے پڑھا ہے تو آپ یقیناً ان کے دیگر ناول بھی ضرور آرڈر کر چکے ہوں گے۔چلیں اب مزید انتظار کروائے بغیر ہم آپ کو ملواتے ہیں ”تابوت سکینہ کے راز“سے مشہور ہونے والی نامور مصنفہ توصیف اسلم سے۔توصیف نہ صرف میری بہت اچھی دوست ہیں بلکہ ان کی تصنیف ”سارہ کا خواب“میں میرا تبصرہ بھی شامل ہے۔ س: السلام علیکم! کیسی ہیں آپ توصیف؟ ج: وعلیکم السلام۔ اللہ کا شکر ہے۔ س:کچھ اپنا تعارف کروائیے تاکہ ہمارے قارئین آپ کے متعلق جان سکیں مزید یہ بھی بتائیے کس شہر سے تعلق ہے،کہاں پیدا ہوئیں؟ ج: کراچی میں پیدا ہوئی۔ آبائی شہر سیالکو...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings