پریس کانفرنس الریاض سعودی عرب.. رپورٹ سارہ عمر الرياض سعودی عرب) ڈائریکٹر ایشین فیسٹیول 2020 اور ای ایم ٹی گلوبل کے زیر اہتمام فوڈ پیلس ریسٹورنٹ الرياض میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا-پریس کانفرنس میں سوشل اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں،ادیبوں، رپورٹرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-پریس کانفرنس کا مقصد الریاض میں ہونے والے ایک بہت بڑے ایونٹ کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا-پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایشین فیسٹیول راحیل قریشی کا کہنا تھا کہ یہ الریاض میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا اور منفرد کلچرل ایونٹ ہے-اس میں چھ ممالک کے باشندے نہ صرف پرفارم کریں گے بلکہ ان کے کلچر، تہذیب و ثقافت کو فروغ بھی دیا جائے گا-ان چھ ممالک میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور فلپائن شامل ہیں-ایشن فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری بروز جمعہ ساحل تھیم پارک میں کیا جائے گا-اس فیسٹیول میں کلچرل شوز، بسنت، فوڈ اسٹالز، مہندی لگانے کا مقابلہ، بچوں کے لیے رنگ بھرنے کا مقابلہ، فیس پینٹنگ کا مقابلہ، ٹیلنٹ شوز اور آرٹس ایکسپو کا بھی اہتمام کیا جائے گا-شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings