انٹرویو مصنفہ و ناول نگار عروبہ عامر میزبان:سارہ عمر سکندر اعظم نے نہایت کم عمری میں دنیا فتح کی اور اس کے نام کی بازگشت آج تک تاریخ کے اوراق میں سنائی دیتی ہے۔کچھ ایسے ہی کم عمر،اعلی صلاحیتوں کے حامل افراد ہمارے اردگرد موجود ہیں جن سے ہم بے خبر رہتے ہیں۔اگر سکندر اعظم نے آدھی دنیا فتح کی تھی تو ہماری آج کی نشست میں شامل شخصیت نے بھی آدھے پاکستان کے دل تو فتح کر ہی لیے ہیں۔ان کا کام اتنا منفرد ہے کہ ان کے نام کی بازگشت بھی آپ کو جلد ہی ہر سو سنائی دے گی۔ ہماری آج کی شخصیت نہایت کم عمر مصنفہ،ناول نگار اور ایک باخلاق بزنس ویمن عروبہ عامر ہیں۔عروبہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ان کی کتب سراب،جال،امید اور تلاش اپنی مثال آپ ہیں۔عروبہ نا صرف ناول نگار ہیں بلکہ یہ قرآن اکیڈمی کی روح رواں بھی ہیں۔القلم بک اسٹور کے نام سے ان کا کسٹمائز تحائف بنانے کا بزنس بھی ہے جسے یہ بااسلوبی چلا رہی ہیں۔ عروبہ سے میری پہلی بار بات ایک سیشن کے بعد ہوئی جو انہوں نے خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین اور تیسری جنگ عظیم کے حوالے سے رکھا تھا۔اس کے بعد کئی بار ہماری ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔میں نے عروبہ کو بہت ہمدرد،ملن...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings