ادب اور ادیب انٹرویو مصنفہ و ناول نگار نازیہ کامران کاشف انٹرویو انچارج سارہ عمر ادب اور ادیب کی بیٹھک میں اب تک آپ بہت سے ناول نگاروں،شعرا،ادبا اور مصنفین سے مل چکے ہیں۔ناول نگاری کی صنف میں زیادہ تر شہرت ڈائجسٹ رائٹرز کے حصے میں ہی آئی ہے۔جن کے ناولوں پہ مشہور و معروف ڈرامے بنائے گئے اور اس کے بعد ان کی کتب ہاتھوں ہاتھ لی گئیں لیکن ہمارے بیچ کچھ ایسے بھی مصنف موجود ہیں جنہیں اپنے نام اور کام کی پہچان بنانے کے لیے کسی ڈائجسٹ کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں پڑی۔ آج بھی ہماری مہمان ایک ایسی ہی مشہور و معروف شخصیت ہیں،جنہوں نے مختصر وقت میں اپنا نام اور کام منوایا ہے کہ واقعی قارئین داد دینے پہ مجبور ہو گئے ہیں جسے کہتے ہیں ”وہ آئی ،اس نے دیکھا اور وہ چھا گئی" ان کی تحریر عام تحریروں سے بالکل مختلف ہے اور ان کا اسلوب انہیں دیگر ہم عصر مصنفین سے ممتاز کرتا ہے۔جہاں ہر جانب صرف موضوع محبت زیر گفتگو ہو وہاں ادب کی دنیا میں سسپنس ،مسٹری،تھرل اور سائنس فکشن لکھ کر اپنا نام بنانا آسان نہیں۔انہوں نے نا صرف پاکستان میں سب سے پہلے ان لائن بک اسٹور ”بک بی“ کی بنیاد رکھی بلکہ انہیں پاکستان کی...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings