Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2023

کچھ پل کی خوشی

کچھ پل کی خوشی  سارہ عمر   شائع شدہ سیارہ ڈائجسٹ اگست 2023 کچھ پل کی خوشی سارہ عمر، الریاض،سعودی عرب میری اس سے پہلی ملاقات انسٹا پہ ہوئی تھی۔انسٹا گرام ایک ایسی سوشل ایپ ہے جس پہ ہر وقت تصاویر کے ذریعے باتیں ہوتی رہتی ہیں۔فیس بک کی جگہ اب انسٹا گرام ہی زیادہ استعمال کی جاتی۔اسٹوری،ریلرز،پوسٹ سارا دن یہی تو چلتا رہتا تھا۔میرا ایک چھوٹا سا ہوم بزنس تھا،کیک بیک کرنا اور پھر اسے خوبصورت سا ڈیکوریٹ کر کے کسٹمرز کو بیچنا۔سو سارا دن میرا اسی مصروفیت میں گزر جاتا۔ایک منٹ رکیں،میں ذرا تفصیل سے بتاتی ہوں کیونکہ اب میرے پاس تفصیل لکھنے کی فرصت ہی فرصت ہے۔میرا نام آپ سبرینہ تصور کر لیں کیونکہ اب اصل نام لینے کی مجھ میں ہمت نہیں اور جس نام سے مجھے اب لوگ پکارتے ہیں وہ میں آپ کو آخر میں بتاؤ گی۔ہاں،تو مجھے قطر آئے کافی سال ہو چکے تھے۔میرے میاں صاحب ہر وقت آفس کے کام میں مصروف رہتے،بچے ہوئے اور بڑے ہو کر کب اسکول جانے لگے پتہ ہی نہیں چلا۔بڑا بیٹا چھٹی جماعت میں تھا اور چھوٹی بیٹی چوتھی میں جب میں نے اپنا کام شروع کیا تھا۔ ”بھلا کیا کرو گی اس چھوٹے سے بزنس کا،سب کچھ تو ہے تمہارے پاس“ عمیر نے...