قرنطینہ بکرا از سارہ عمر #covid19 #quartine #quarantinebakra #kidsstory #bachonkaislam #sarahomer "لو جی ایک اور نئی خبر سنو" چچا جی نے چائے پیتے چچی کو مخاطب کیا- صبح صبح چچا منصور کا پہلا کام ناشتے کے ساتھ اخبار پڑھنے کا ہوتا تھا-وہ ناشتہ کرتے نئی نئی خبریں پڑھ کر چچی کو سناتے جاتے-چچا منصور محلے بھر کے چچا تھے-ان کے دو بیٹے اپنی فیملی کے ساتھ ملک سے باہر مقیم تھے جبکہ چچا چچی ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ مگن رہتے یا پھر محلے کے بچے پڑھنے آ جاتے- "کیوں جی اب کیا ہو گیا؟" چچی نے نوالا توڑتے کہا مگر ایک دم انہیں کچھ یاد آیا تبھی بولیں" اب یہ مت کہیے گا کہ اس بار پیسے نہیں ہیں" "نہیں نہیں بیگم اس بار پیسے تو ہیں مگر بکرا نہیں ہے-" چچا نے سر کھجاتے الجھن بیان کی- "ہیں.. اب ایسا کیا ہو گیا جو بکرے ہی اس زمین سے غائب ہو گئے؟" چچی نے حیرت سے آنکھیں دکھائیں- "ارے نہیں یہ اخبار میں خبر آئی ہے کہ بکروں کو بھی کرونا ہونے کا خدشہ ہے-اس لیے قربانی نہ کی جائے یا کرتے ہوئے احتیاط برتی جائے" "ارے! ایسے کیسے ہو گیا بکروں کو موا ک...
This is the blog of SARAH OMER A new writer from Riyadh KSA. Writing for her passion to write. Writing to make this world a peaceful place to live. Hope you will enjoy her writings